پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میںکہا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی، اور 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینز کے خلاف تین روزہ میچ کھیلنے کے بعد ملتان میں پاکستان کے خلاف مسلسل دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ہوگا۔
یہ ویسٹ انڈیز کا 19 سال بعد پاکستان کا پہلا ٹیسٹ دورہ ہوگا۔ آخری بار انہوں نے نومبر 2006 میں پاکستان میں تین ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، جب کہ پاکستان کے خلاف ان کی آخری بیرون ملک ٹیسٹ سیریز اکتوبر 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوئی تھی۔ تاہم، ویسٹ انڈیز نے اپریل 2018 سے اب تک تین بار پاکستان کا دورہ کیا ہے – ایک بار ون ڈے سیریز کے لیے (جون 2022) اور دو بار ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے (اپریل 2018 اور دسمبر 2021) میں ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان آئی۔
ویسٹ انڈیز کے دورے کا شیڈول:
10-12 جنوری – تین روزہ میچ بمقابلہ پاکستان شاہینز، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
17-21 جنوری – پہلا ٹیسٹ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
25-29 جنوری – دوسرا ٹیسٹ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
مزید پڑھیں:صائم ایوب بمقابلہ فخرزمان
یاد رہے کہ اس وقت قومی ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر موجود ہے جہاں ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو ہوم گراؤںڈ پر 3-0 سے شکست دی۔ دونوں ٹیمز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔
پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2025 تک کھیلا جائے گا جس کے بعد قومی ٹیم وطن واپس آکر اس سیریزز کے دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔