رچرڈ گرینل

عمران خان اور پاکستان سے متعلق رچرڈ گرینل کے ٹویٹس کو کتنے ویوز ملے؟

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رچرڈ گرینل کو سپیشل مشن کیلئے خصوصی مندوب منتخب کئے جانے کے بعد سے رچرڈ شاید امریکہ سے زیادہ پاکستان کی خبروں کی زینت بنے ہیں۔
اپنے منتخب ہونے کے بعد ان کا نجی نیوز چینل جیو نیوز کی ایک خبر جس کے جواب میں انہوں نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا، رچرڈ پاکستان کے سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔
عمران خان سے متعلق ٹویٹس سے انہیں پاکستان میں خاصی پذیرائی ملی۔ یہی نہیں وہ عام پاکستانی صارفین، پی ٹی آئی رہنماؤں کی ٹویٹس جن میں انہیں ٹیگ کیا جاتا رہا کے باقاعدہ جواب دیتے نظر آرہے ہیں۔
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ لگتا ہے کہ اب رچرڈ کو بھی پاکستانیوں بارے ٹویٹس کر کے مزہ آرہا ہے۔ ایسے ہی ایک صارف عاشر باجوہ نے اب تک رچرڈ کی جانب سے کئے گئے ٹویٹس کے اینالیٹکس شیئر کر دیئے۔
عاشر باجوہ،جو کہ سوشل میڈیا اینالیٹکس کے ماہر ہیں نے یہ اعداد و شمار اپنے ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کئے جن کے مطابق رچرڈ کی پچھلے کچھ دنوں میں عمران خان / پاکستان سے متعلق پوسٹس / ری پوسٹس کی تعداد 54 ہو چکی ہے۔ جن کو ابھی تک ملا کر 5 کروڑ 65 لاکھ سے زیادہ ویوز ، 12 لاکھ سے زیادہ لائکس ، 5 لاکھ 25 ہزار ری پوسٹس اور 1 لاکھ 30 ہزار رپلائز مل چکے۔

مزید پڑھیں:‌رچرڈ گرینل کے خلاف مہم چلانا جیو نیوز کو مہنگا پڑگیا

ان پوسٹس میں رچرڈ نے 25 لوگوں کو ری پوسٹس /رپلائی /مینشن کیا ، جس میں عمران خان کی 2 پوسٹس شامل ہیں۔ ان کی سب سے پاپولر پوسٹ کو 1 کروڑ 21 لاکھ ویوز ملے۔
یہی نہیں رچرڈ گرینل نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے گزارش کی کہ وہ پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کرلیں جنہیں سٹار لنک کی سہولت مہیا کی جانی ہے۔ یعنی کہ اب پاکستانیوں کو تیز ترین سیٹلائٹ انٹرنیٹ تک رسائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں