پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ

بطور کپتان دو ون ڈے سیریز جیتنے والے محمد رضوان کا تیسر ا امتحان

پاکستان اور جنوبی افریقہ ایک اہم تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے تیار ہیں جو منگل کو بولینڈ پارک، پارل میں شام 5 بجے (پاکستانی وقت) سے شروع ہوگی۔ سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ بالترتیب 17 اور 19 دسمبر کو نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ، کیپ ٹاؤن اور دی وانڈرز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔
اسی سلسلے میں دونوں ٹیموں کے کپتان آج ون ڈے ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شریک ہوئے۔ محمد رضوان اور ٹیمبا باوما نے گرم جوشی سے مصافحہ بھی کیا اور خوش گپیوں میں بھی مصروف رہے۔ بعدازاں دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔
پاکستان کی ٹیم میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ، اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق اور ٹاپ آرڈر بیٹر کامران غلام کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ لیگ اسپنر سفیان مقیم اور عثمان خان کو پہلی مرتبہ ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ محمد رضوان کی بطور کپتان تیسری ون ڈے سیریز ہوگی۔ انہوں نے بطور کپتان اپنے دور کا آغاز آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف مسلسل ون ڈے سیریز جیت کر کیا تھا۔
اپریل 2021 میں 50 اوورز کے فارمیٹ میں آخری دو طرفہ مقابلے میں پاکستان نے جنوبی افریقہ میں تین میچوں کی سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔

مزید پڑھیں:‌آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ، حارث رؤف

پاکستان ون ڈے اسکواڈ:
محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رؤف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر، اور عثمان خان (وکٹ کیپر)

جنوبی افریقہ ون ڈے اسکواڈ:
ٹیمبا باووما (کپتان)، ایڈن مارکرم، اینڈیل فیلکوایو، ڈیوڈ ملر، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، کاگیسو ربادا، کیشف مہاراج، کوینا مفاکا، مارکو جانسن، اوٹنئل بارٹمین، راسی وین ڈر ڈوسن، رائن ریکلٹن، تبریز شمسی، ٹونی ڈی زورزی، اور ٹرسٹن سٹبز

میچز کا شیڈول:
17 دسمبر – پہلا ون ڈے بمقابلہ جنوبی افریقہ، بولینڈ بینک پارک، پارل (شام 5 بجے PKT)
19 دسمبر – دوسرا ون ڈے بمقابلہ جنوبی افریقہ، نیولینڈز کرکٹ گراؤنڈ، کیپ ٹاؤن (شام 5 بجے PKT)
22 دسمبر – تیسرا ون ڈے بمقابلہ جنوبی افریقہ، دی وانڈرز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ (شام 5 بجے PKT)

اپنا تبصرہ بھیجیں