پاکستانیوں نے ایکس کی بندش سے تنگ آکر بلیو سکائی کی جانب مقدم بڑھانا شروع ہی کئے تھے کہ خبریں سامنے آنے لگی ہیں کہ پاکستان میں اب بلیوسکائی پر بھی پابندی عائد کی جارہی ہے۔
نوجوان صحافی ادیب یوسفزئی نے ایک فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ جی ناظرین، آپ کو آج کی تازہ خبر بتا رہے ہیں۔۔۔ VPN کے چاق و چوبند دستوں نے علی الصبح بلیو سکائی کا محاذ فتح کر لیا۔ الحمد اللہ، غازی وی پی این کی اجازت کے بغیر کوئی بھی بلیو سکائی پر قدم نہیں رکھ سکتا۔ وی پی این کی جے ہو۔
ادیب یوسفزئی نے مزید لکھا کہ یہ چاہے جتنے بہانے تراش لیں لیکن اس سے ایک بات تو آن ریکارڈ طے ہوگئی کہ ان کا مقصد صرف فریڈم آف سپیچ پر پابندی لگانا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پاکستانی میڈیا پر بھی ایکس کے متبادل پلیٹ فارم بلیو سکائی کی دھوم مچی ہوئی تھی اور مشہور شخصیات ایک ایک کر کے اپنے بلیو سکائی اکاؤنٹ کھلونے کی خبریں جاری کر رہے تھے۔
لیکن شاید ان کی یہ ادا حکومت کو نہ بھائی اور اب پاکستان میں بلیو سکائی تک رسائی کیلئے دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کہیں کہیں پر اس کو وی پی این کے بغیر نہ کھلنے کی خبریں بھی آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کی جیت کے بعد صارفین ایکس (سابقہ ٹویٹر) کیوںچھوڑ رہے ؟
ایسا صرف پاکستان میں نہیں کہ یہ نئی ایپ اچانک سے مقبول ہونے لگی ہے، دنیا بھر میں بھی ایسا ٹرینڈ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی جیت اور ایلون مسک کی ٹرمپ کابینہ میں شمولیت کی خبریں آنے کےبعد سے صارفین ایکس سے قطع تعلقی کر رہے ہیں.۔
بظاہر انٹر فیس سے یہ بھی ایکس سے ملتا جلتا ہی ہے لیکن بلیو سکائی ایکس سے اس طرح مختلف ہے کہ یہ آپ کو سہولت مہیا کرتا ہے کہ آپ اپنےمرضی کے مواد کے مطابق الگورتھم منتخب کر سکتے ہیں۔ اس ے پہلے کمپنیاں ہی الگورتھم کو کنٹرول کرتی آئی ہیں۔