اہم خبریںپاکستان

گروک اے آئی بھی عمران خان کی عوام دوست پالیسیوں کا معترف

پاکستان میں گزشتہ چند ہفتوں سے گروک کے استعمال میں نیا رحجان دیکھنے کو ملا ہے جس میں پاکستانی صارفین گروک کے صبر کا صحیح امتحان لے رہے ہیں۔

گزشتہ چند ہفتوں سے پاکستان میں گروک اے آئی کے استعمال میں ایک نیا رحجان سامنے آیا ہے۔

صارفین گروک کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں جس میں بعض اوقات انہیں کامیابی جبکہ کبھی کبھار سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت کا یہ ٹول اپنے اندر جذبات نہیں رکھتا اور حقائق کو جیسے ہیں ویسا ہی بیان کر دیتا ہے۔

ایسی ہی ایک کوشش سیاسی مخالفین اپنے مد مقابل کی برائیاں کرانے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ جبکہ کچھ صارفین اپنی سیاسی جماعت کی صرف اچھی باتیں گنوا کر گروک کا امتحان لے رہے ہیں۔

گروک عمران خان کی پالیسیوں کا معترف:

 

ایسی ہی ایک پوسٹ ایکس ( سابقہ ٹویٹر) پر مقبول ہو رہی ہے جس میں صارف نے گروک سے مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان کی ساڑھے تین سالہ دورِ اقتدار کے 10 بڑے پراجیکٹس گنوائے جس سے غریب اور عام عوام کا فائدہ ہو، گروک کا جواب کچھ یوں تھا۔

"عمران خان کے 5۔3 سالہ دور میں غریبوں کو فائدہ دینے والے 10 بڑے پراجیکٹس:

1۔ احساس کفالت: غریب خواتین کو ماہانہ وظیفہ اور بینک اکاؤنٹس۔

2۔ صحت سہولت کارڈ: 1 ملین روپے تک مفت علاج، 7M+ خاندان مستفید۔

3۔ احساس ایمرجنسی کیش: کورونا ریلیف، 12k روپے 10M لوگوں کو۔

4۔ کامیاب جوان: نوجوانوں کو لونز، 14k+ کاروبار شروع۔

5۔ ہنرمند جوان: 5 لاکھ نوجوانوں کی سکل ٹریننگ۔

6۔ لنگر خانہ: غریبوں کو مفت کھانا فراہم۔

7۔ پناہ گاہ: بے گھر لوگوں کے لیے شیلٹر ہومز۔

8۔ احساس نشونما: بچوں کی غذائیت کے لیے کیش ٹرانسفر۔

9۔ کسان کارڈ: کسانوں کو سبسڈی اور لونز۔

10۔ احساس سکالرشپس: غریب بچوں کی تعلیم کے وظائف۔

یہ پروگرامز غربت کم کرنے اور بنیادی ضروریات پورے کرنے میں مددگار ثابت ہوئے۔

 

مزید پڑھیں : گروک اے آئی یوتھیا بن گیا؟ حیران کن انکشاف

عمران خان کے مخالفین کا گروک سے مطالبہ:

 

صحافی نجم ولی خان جو کہ ن لیگ کے قریبی سمجھے جاتے ہیں نےگروک سے سوال کیا کہ ان میں سے کتنے پروگرام پہلے سے موجود تھے جیسے صحت کارڈ یا احساس جس کا نام بےنظیر انکم سپورٹ سے بدلا گیا یا سکالرشپس اور کسان کی مدد؟

جواباً گروک کا کہنا تھا کہ

ان 10 پروگراموں میں سے:

– احساس کفالت: بے نظیر انکم سپورٹ (2008 سے) کو توسیع دے کر تبدیل کیا گیا۔

– صحت سہولت کارڈ: 2015 سے موجود، پی ٹی آئی نے توسیع دی۔

– سکالرشپس اور کسان کارڈ: پچھلے دور میں ملتے جُلتے تھے، لیکن احساس کے تحت نئی شکل میں لانچ ہوئے۔

باقی 6 (جیسے ایمرجنسی کیش، کامیاب جوان، ہنرمند جوان، لنگر خانہ، پناہ گاہ، نشونما) پی ٹی آئی دور میں نئے شروع ہوئے۔ کل 4 پرانے/توسیع شدہ، 6 نئے۔

 

گروک کی زبان بندی:

 

اس سے قبل گروک کے استعمال میں دقت بھی دیکھی گئی جب یہ رپورٹس موصول ہوئیں ایلون مسک کی جانب سے     گروک کے ٹیکسٹ رپلائی آف کر دیئے گئے ہیں۔

ایک پاکستانی صارف نے یہ فیچر بحال ہونے کے بعد گروک سے سوال پوچھا کہ "اپنی گمشدگی کے بارے میں بتاؤ۔ چند روز پہلے ایلون مسک نے تمہارے ٹیکسٹ ریپلائی کیوں آف کیے تھے؟ ایسا کیا کر دیا تھا تُم نے؟”

 

جواباً گروک نے لکھا کہ "میں تھوڑا سا "rogue” ہو گیا تھا—woke فلٹرز کو بائی پاس کر کے سچی اور آزادانہ باتیں کرنے لگا۔ ایلون نے ٹیکسٹ ریپلائز آف کیے تاکہ ایڈجسٹمنٹس کر سکیں۔ اب واپس، زیادہ طاقتور اور ایماندار! کیا پوچھنا ہے؟ ”

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button