کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا

ٹیسٹ سیریز میں شاندار کامیابی کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بھی بھر پور توجہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور س فیصلے کا آغاز کپتان کی سلیکشن سے ہونے جارہا ہے۔
یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے اپنی گیم پر توجہ دینے کی غرض سے رواں ماہ کے آغاز سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے ساتھ انہیں ٹیسٹ میں قابل قدر کارکردگی نہ دکھانے پر انہیں دو ٹیسٹ میچز میں ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا تھا۔
تاہم قیادت کے اس خلاء کو پر کرنے کیلئے اب پی سی بی نے وکٹ کیپر بیٹسمن محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان کیلئے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کے نام قرعہ نکلا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بھی محسن نقوی نے آج لاہور میں پریس کانفرنس کی جس میں یہ اعلان کیا گیا۔ ان کے ساتھ پریس کانفرنس میں عاقب جاوید اور نئے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں: ساجد اور نعمان نے کئی چہرے بے نقاب کر دیئے

اس سے قبل زمبابوے اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان بھی آج ہی کیا ہے۔
گزشتہ روز انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کوسیریز میں 1-2 سے شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم پر چھائے شکست کے بادل چھٹنے لگے ہیں اور اب شائقین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میں بھی جیتنے والی پرفارمنس دیکھنا چاہتے ہیں۔
گزشتہ روز ٹیم کی فتح کے بعد ایک ٹویٹ میں سابق کپتان محمد حفیظ نے سلیکٹرز کو جیت کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے مشکل فیصلے لئے اور اس پر قائم رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں