کھیل

کرکٹر عثمان خان پر پابندی کے بادل کیوں‌منڈلارہے؟

پاکستان سپر لیگ کے 9ویں سیزن میں شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کرنے والے عثمان خان کے کیرئیر پر پابندی کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی نژاد اماراتی کرکٹر عثمان خان کے پاکستان کی طرف سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا ارادہ ظاہر کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پاکستانی نژاد اماراتی کھلاڑی عثمان خان کو مالی مشکلات سے بچانے کیلئے اماراتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ بھی دیا تھا اور رواں سال وہ مقامی لیگ میں مقامی کرکٹر کے طور پر گلف جائنٹس نامی ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکےہیں۔ تاہم اب پاکستان کی جانب سے کھیلنے کے عزم کا اظہار کرنے کے بعد سے انکے خلاف کارروائی کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کھیلوں کی خبروں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق تحقیقات کے بعد عثمان خان پر مبینہ طور پر لیگ کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے جبکہ معاہدے کی خلاف ورزی پر ان کے ورک پرمٹ پر بھی اثرات پڑسکتےہیں۔

مزید پڑھیں:‌کیا ریٹائرمنٹ واپس لینے والوں کو دوبارہ موقع ملنا چاہیے؟

واضح رہے کہ عثمان خان ورک پرمٹ پر یو اے ای میں رہ رہے ہیں اور انہیں امارتی کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلنے کیلئے 14 ماہ مزید صبر کرنا پڑے گا۔ تاہم اگر وہ اس سٹیج پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرتے ہیں تو ان کے کیرئیر پر پابندی کے بادل منڈلاتے رہیں گے، جس کے بعد وہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کی طرف سے کبھی نہیں کھیل پائیں گے۔
تاہم عثمان خان کا مؤقف ہے کہ انہوں نے کسی معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ قانون کے مطابق وہ 30 دن کے نوٹس پیریڈ کے بعد ٹیم کو خیر آباد کہہ سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کو ختم کرنے کیلئے اماراتی بورڈ کو بھیجے گئے نوٹس میں انہیں پی سی بی کی قانونی معاونت بھی حاصل رہی ہے۔
پی ایس ایل 9 کے بعد سے عثمان خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی طرف سےکھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور انکا نام ان کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل ہے جو اس وقت کاکول اکیڈمی میں پاک آرمی کے تربیتی کمیپ میں ٹریننگ کیلئے موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button