ڈرامہ سیریل پرورش کی امل، اداکارہ ریحام رفیق کی اصل عمر کیا ہے؟
گوگل اور سوشل میڈیا کے سرچ ٹرینڈز بھی اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ اپنا منفرد کردار نبھانے والی پرورش ڈرامہ کی امل صارفین کی توجہ کا مرکز ہیں۔

پاکستان میں ان دنوں ڈرامہ سیریل "پرورش” بہت وائرل جارہا ہے۔ نئے چہروں اور سینئر اداکاروں کے حسین امتزاج نے اس ڈرامہ کو اس وقت کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک بنا دیا ہے۔
اس ڈرامہ میں ایک طرف نعمان اعجاز اور سویرا ندیم جیسے سینئر اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں تو دوسری طرف ڈرامے کے دو مرکزی اور نو عمر اداکار عینا آصف اور ثمر جعفری بھی مداحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا رہے ہیں۔
لیکن اس وقت صارفین زیادہ دلچسپی ڈرامہ میں معاون کردار ادا کرنے والی امل(ڈرامہ میں نام) جنہیں ریحام رفیق کے نام سے جانا جاتا ہے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
گوگل اور سوشل میڈیا کے سرچ ٹرینڈز بھی اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ اپنا منفرد کردار نبھانے والی پرورش ڈرامہ کی امل صارفین کی توجہ کا مرکز ہیں۔
گوگل ٹرینڈز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت صارفین سب سے زیادہ اس چیز میں دلچسپی دکھا رہے ہیں کہ پرورش کی امل کی اصل عمر کیا ہے؟
ایسے میں گوگل نے اداکارہ کی جو عمر بتائی ہے صارفین اس پر اعتبار نہیں کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فیس بک میں سلیبرٹی اور ڈرامہ کیلئے مختص گروپس میں یہ گفتگو جاری ہے۔
اداکارہ ریحام رفیق کی اصل عمر کیا؟ گوگل نے سب بتا دیا:
گوگل کے مطابق اداکارہ ریحام رفیق 1 جنوری 1990کو پیدا ہوئیں اور یوں ڈرامہ سیریل پرورش کی امل اس وقت 35 سال کی ہیں۔
تاہم صارفین گوگل کی اس معلومات کے اصل ہونے پر شک کر رہے ہیں اور گمان ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ اصل عمر نہیں ہے کیونکہ دیکھنے میں اداکارہ ابھی 20 سے 30 سال کے درمیان عمر کی معلوم ہوتی ہیں۔
پاکستانی ڈراموں کیلئے مختص ایک پیج پر یہی موضوع جب زیر بحث آیا تو ایک خاتون صارف نے کمنٹ کیا کہ پاکستانی لوگ خواتین کی عمر جاننے میں بہت زیادہ شیدائی ہوتے ہیں۔ وہ اچھی اداکاری کا مظاہرہ کر رہی ہیں، کیا یہ کافی نہیں ہے؟
مزید پڑھیں: زینب کے پاپا ایک پروموشنل ویڈیو کے کتنے لاکھ وصول کرتے؟
چند صارفین کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نےکسی موقع پر بتایا کہ ان کی عمر 29 سال ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ انہوں نے انسٹا گرام پر اداکارہ کا انٹرویو سنا ہے جس میں انہوں نے خود بتایا کہ وہ 29 سال کی ہیں۔
کئی صارفین اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےلکھتےہیں کہ ریحام رفیق ابھی صرف 20 یا 22 سال کی ہیں۔
ایک خاتون صارف نے کمنٹ کیا کہ لڑکی اگر عمر زیادہ بتا دے تو تب بھی مسئلہ ہوتا ہے کہ اتنی عمر کی لگتی نہیں ہیں۔ اسی طرح اگر کوئی لڑکی عمر کم بتا دے تو بھی مسئلہ ہوتا ہے کہ بڈھی لگ رہی ہے اور عمر کم بتا رہی ہے۔
گوگل ٹرینڈز میں ایک اور دلچسپ چیز بھی دیکھنے کو ملی ہے کہ صارف اداکارہ کہ زیادہ تر صارفین اداکارہ کو اصل نام سے نہیں جانتے اور انہیں ڈرامہ کے نام یعنی کہ امل اور ریحام خان لکھ کر بھی سرچ کر رہے ہیں۔
اس بات سے درکنار کے اداکارہ کی اصل عمر کتنی ہے یہ بات ماننا پڑے گی کہ مرکزی کردار نہ نبھاتے ہوئے بھی اداکارہ اس وقت مرکز نگاہ بنی ہوئی ہیں۔
یہاں ایک اور دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ بہت سے صارفین اس حقیقت سے لاعمل دکھائی دے رہے ہیں کہ اداکارہ ریحام رفیق شادی شدہ ہیں اور ان کی توقعات کے برعکس اب وہ سنگل نہیں ہیں۔