کھیل

پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی یادگار جیت کی آج سالگرہ

8 سال قبل آج کے روز پاکستان نے انڈیا کو شکست دے کر شائقین کو وہ تحفہ دیا جس کی خوشبو آج بھی باقی ہے اور خوشی آج بھی دیدنی ہے۔

آج سے آٹھ سال قبل 18 جون 2017 کا دن پاکستانی کرکٹ شائقین کیلئے ایک یادگار دن تھا۔ اس روز چیمئنٹر ٹرافی 2017 فائنل  کھیلا جانا تھا اور ٹیم پاکستان فائنل میں تھی۔

ٹیم کے فائنل میں ہونے سے زیادہ پرجوش کرنے والا معاملہ مدمقابل ٹیم کا تھا اور یہ ٹیم انڈیا تھا۔ یعنی کہ دو روایتی حریف آئی سی سی ایونٹ کیلئے آمنے سامنے کھڑے تھے۔

یہ کرکٹ کی تاریخ کا وہ مقام تھا جس کیلئے شائقین ہر وقت انتطار میں رہتے ہیں۔ اور پھر لندن کے مہشور اوول کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل کھیلا گیا۔

قومی ٹیم نے فائنل میں بھارتی ٹیم کو شکست سے دوچار کر کے ایونٹ اپنے نام کیا تو شائقین کرکٹ کی خوشی دیدنی تھی۔

یہ کوئی مشکل مقابلے کے بعد کی جیت نہیں تھی، یہ یک طرفہ جیت معلوم ہوتی تھی جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ اور پھر باؤلنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو دھول چٹائی۔

یہی وجہ ہے کہ آج آٹھ سال گزرنے کے باوجود بھی یہ فتح قوم کے دلوں میں ویسی ہی تازہ ہے اور آج پی سی بی سمیت شائقین کرکٹ اس کامیابی کو دوبارہ سے منا رہے ہیں۔

 

پاکستان کی ایک غیر متوقع جیت:

 

پاکستان کرکٹ ٹیم اس ایونٹ میں داخل ہوئی تو آئی سی سی رینکنگ میں اس وقت ٹیم آٹھویں نمبر پر تھی۔ اس ٹورنامنٹ میں 8 ہی ٹیمیں کھیلنا تھیں تو پاکستان بمشکل اس ٹورنامنٹ میں جگہ بنا پایا۔

لیکن ٹورنامنٹ میں پاکستان نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور کم بیک کیا۔ نہ صرف ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی بلکہ ایونٹ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک انڈیا کو بدترین شکست سے دوچار کر کے ایونٹ اپنے نام کیا۔

اس ٹورنامنٹ کا آغاز بھی مایوس کن تھاجس کے ابتدائی گروپ میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 124 رنز سے شکست دے دی۔ اس شکست نے شائقین کو مایوس کیا اور ایونٹ میں شکست ںظر آنے لگی۔

 

مزید پڑھیں: اکمل برادران کے عروج و زوال کی کہانی، قومی ہیرو قوم کیلئے میم کا سامان کیوں بنے؟

 

تاہم اس کے بعد ٹیم نے شاندار کم بیک کیا۔ پہلے جنوبی افریقہ کو 19 رنز سے شکست دی اور پھر ایک سنسنی خیز میچ کے بعد سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان نے سیمی فائنل تک رسائی پائی۔

سیمی فائنل ایک کٹھن مرحلہ تھا کیونکہ مدمقابل ٹیم انگلینڈ کا ہوم گراؤنڈ تھا اور ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست بھی تھی۔

تاہم اس میچ میں پاکستان نے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو دنگ کر کے رکھ دیا جب پاکستان نے انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر 8 وکٹوں سے باآسانی یک طرفہ شکست دے کر فائنل تک رسائی پا لی۔

 

ہائی وولٹیج ٹاکرا؛ آئی سی چیمئنٹر ٹرافی 2017 فائنل:

 

چیمئنٹر ٹرافی 2017 فائنل ایک ہائی وولٹیج ٹاکرا تھا جس میں پاکستان کا مقابلہ انڈیا ٹیم سے تھا جو پہلے ہی گروپ میچ میں قومی ٹیم کو شکست سے دوچار کر چکی تھی۔

اپنی چیز کرنے کی بھرپور صلاحیت پر اکتفاء کرتے ہوئے انڈیا نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے آغاز میں ایک اہم دھچکا اس وقت لگا جب صرف 3 رنز بنا کر فخر زمان آؤٹ ہوئے ۔ لیکن امپائر نے چسپریت بمرا کے بال کو نو بال قرار دیا تو میچ کا پانسہ ہی پلٹ گیا۔

فخر زمان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو 338 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں مدد فراہم کی ۔

ان کے علاوہ محمد حفیظ نے بھی 57 رنز ناٹ آؤٹ کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم کے 46 رنز نے بھی بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے میں مدد دی۔

بیٹنگ کے بعد اب باؤلنگ کا امتحان تھا لیکن یہاں بھی آج قومی ٹیم مضبوط دکھائی دی۔ محمد عامر، حسن علی اور کے تین ، تین وکٹوں اور شاداب خان کی دو وکٹوں نے انڈیا کی پوری ٹیم کو 158 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

بڑے بڑے انڈین بلے باز کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔ روہت شرما بنا کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ کپتان ویرات کوہلی صرف 5 رنز بنا پائے جبکہ دھونی بھی صرف 4 رنز کی اننگز کھیل سکے۔

اس شاندار جیت نے پاکستان کو 1992 کے ورلڈکپ کے یاد تازہ کر تھی۔ یہ جیت انڈیا کے علاوہ کسی اور ٹیم کے خلاف ہوتی تو شاید آج 8 سال بعد شائقین کو ویسی بھلی محسوس نہ ہوتی جیسے آج ہو رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button