کھیل

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا ترانہ ریلیز، شائقین کو پسند نہ آسکا

علی ظفر نے شائقین کو اس حد تک پہنچا دیا ہے کہ اب وہ خود بھی اپنا مقابلہ نہیں کر پا رہے

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کیلئے ترانہ ریلیز کر دیا گیا۔ عید کے تیسرے روز سامنے آیا جس کے بعد چند ہی گھنٹوں میں یہ وائرل ہو گیا۔
پی ایس ایل 10 ترانہ شائقین کی بھرپور فرمائش پر علی ظفر کی جانب گایا گیا جبکہ اس نغمے میں ابرار الحق، نتاشہ بیگ اور طلحہٰ انجم کی جانب سے اپنی اپنی آواز کا جادو جگایا گیا۔

شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے شروع ہونے سے قبل اس کے ترانے کے انتظار میں رہتے ہیں اور گزشتہ چند سالوں میں یہ ایک معمہ بھی رہا جب شائقین نے علی ظفر سے پی ایس ایل کا ترانہ نہ بنوانےپر پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تاہم اس کے بعد شائقین کے اصرار پر اپنی مدد آپ کے تحت علی ظفر نیا ترانہ ریلیز کرتے رہے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا ترانہ:

رواں سال بھی چار سنگرز نے اس ترانے کو پیش کیا جس میں علی ظفر اور ابرار الحق بڑے نام تھے جبکہ نتاشہ بیگ اور طلحہٰ انجم بھی انڈسٹری کے کوئی نئے نام نہیں۔
تاہم یہ گانا شائقین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔ کسی کو نتاشہ بیگ کی آواز پسند نہ آئی تو کسی کو علی ظفر نے اس بار چس نہ کرائی۔
کسی کو صرف طلحہٰ انجم کی آواز پسند آئی تو کسی نے صرف اسی حصے کو پسند کیا جس میں ابرار الحق نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10؛ کونسا کھلاڑی کس ٹیم سے کھیلے گا؟

صارفین کا رد عمل:

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 ترانے میں روایتی اور جدید موسیقی کا ایک امتزاج بنایا گیا ہے۔ تاہم اس امتزاج نے شائقین کو اچھی وائب نہ دی ۔

ایک صارف نے عید کے روز گانے کے ریلیز ہونے کو پی سی بی کی پھرتی سے تعبیر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ پی سی بی کی پھرتیاں، ادھر نیوزی لینڈ سے سیریز ہارے اور ادھر پی ایس ایل کا گانا ریلیز کر دیا گیا”۔

علی ظفر شائقین کرکٹ کو اس بار زیادہ متاثر نہ کر سکے اور مداحوں نے لکھا کہ پچھلے برسوں کی طرح اس بار مزا نہیں آیا۔ کچھ کرکٹ فینز کو اس گانے نے اتنا مایوس کیا کہ انہوں نے چاہت فتح علی خان کے گانے ” بدو بدی” کو اس سے زیادہ نمبر دے ڈالے۔

محمد عبداللہ نامی ایک صارف نے سوال کیا کہ یہ کس اینگل سے پی ایس ایل کا ترانہ لگ رہا ہے؟ یہ تو کوئی شادی کا گانا لگ رہا ہے۔
اس میں کرکٹ کا وہ جوش جذبہ اور جادو موجود نہیں ہے جو علی ظفر نے پچھلے ایڈیشنز میں دکھایا تھا۔

 

مرزا غالب تو اب رہے نہیں لیکن غالب نامی ایک صارف نے لکھا کہ ” پتا نہیں آجکل دنیا سستے لوگوں اور سستے کانٹیںٹ کو کیوں پسند کرتی۔”

صوفیان وڑائچ نامی ایکس صارف نے پی ایس ایل 10 ترانہ کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کھچڑی سی بن گئی ہے۔ 3 منٹ کا گانا ہے اور 4 لوگ ہیں ۔ ریپر بھی فضول ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button