ایران کی دشمن ملک کو ایک اور وارننگ، خطرے کی گھنٹی

ایران نے ایک بار پھر دشمن کو خاک میں ملانے کا عزم دہرا دیا۔ ایرانی فوج کے جنرل نے اسرائیل کو کسی بھی طرح کی کارروائی سے باز رہنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ ہم نے جہاں پر حملہ کرنا تھا کیا اور جس جگہ کو چاہیں گے نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ اگر دشمن نے چھوٹی سے غلطی بھی کی تو اسے خاک میں ملا دیں گے۔
یہ بیان پاسداران انقلاب کی زمینی کارروائیوں کے کمانڈر جنرل مرتضیٰ میران نے مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران دیا جہاں انہوں نے اسرائیل کو کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے خبردار کیا ہے۔
انہوں نے یکم اکتوبر کی ایرانی کارروائی کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دشمن پر حملہ کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ یاد رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا جن کی تعداد 180 سے لیکر 200 اور کہیں اس سے زائد بھی بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:وہ رہنما جو حسن نصر اللہ پر حملے سے پہلے ہی آگاہ تھے

ایران کا یہ دعویٰ ہے کہ اس نے اسرائیل کا بھاری نقصان کیا ہے لیکن اسرائیل نے بھاری نقصان کے نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے حملے کی جوابی کارروائی کی دھمکی دے رکھی ہے۔ امریکہ نے بھی اسرائیل کی جوابی کارروائی کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
تاہم اب ایرانی جنرل مرتضیٰ میران نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہاتھ ٹریگر پر ہے اور ہم کسی بھی حال میں کسی اجازت کے منتظر نہیں ہیں۔ دشمن نے اگر چھوٹی سی غلطی بھی کی تو اسے خاک میں ملا دیں گے۔
انہوں نے مزید وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ایک بار حملہ کریں گے تو ہم دس بار اس کا جواب دیں گے۔ اس سے قبل گزشتہ روز ہی اسرائیل کے وزیر دفاع نے بیان دیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں