عمران خان -کے -وکیل

عمران خان کے وکیل اغواء

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کو گزشتہ روز اغواء کیا گیا جس کے بعد سے ان کا پتا نہیں چلایا جاسکا۔
انتظار حسین پنجوتھہ ے بھائی نعیم حیدر پنجوتھہ نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ کو کل 4 بجے کے قریب سے نامعلوم لوگوں نے اغوا کیا۔ ملک میں نہ کوئی قانون ہے، نہ کوئی آئین ہے،جس کو مرضی اٹھا لو تشدد کر لو،وفادریاں تبدیل کروانے کے لیے مارو پیٹو ۔
نعیم پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ میں تمام بار کونسلز سے تمام وکلاء سے اور تمام عدلیہ سے کہتا ہوں کہ نوٹس لیں، ملک میں جنگل کا قانون رائج ہے۔
یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے وکیل انتظار حسین پنجوتھہ کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی اور کل تک کے نوٹسز جاری کر دیئے۔

مزید پڑھیں:‌علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی سے نکال دیا

اس حوالے سے نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ عامر فاروق نے انتظار بھائی کی بازیابی پر کل کے لیے نوٹس کر دیا ،سب سے پہلے ان کو اس کیس کو نہیں سننا چائیے تھا کیونکہ وہ تو پی ٹی آئی کے خلاف ہیں ،اور انتظار ان کے فوکل پرسن ہیں ،لہٰذا وہ ہی ہوا کہ کیس کل پر ملتوی کر دیا گیا کل کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔ کیا عامر فاروق صاحب آپ کو نہیں پتہ کہ کس نے اغوا کیا ہے ؟ کیا آپ آج بازیاب نہیں کروا سکتے تھے ؟ رات کو 12 بجے عدالت کھول کے مرضی کے فیصلے دیے جاسکتے ہیں تو کیوں انصاف نہیں کیا جارہا ؟
صدیق جان نے لکھا کہ انتظار حسین پنجوتھہ نے عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کے خلاف پیٹیشن کی تو انہیں لاپتہ کردیا گیا اس وقت قاضی فائز عیسی کی ایکسٹیشن کے لیے ایک بار پھر زور لگایا جارہا ہے پچھلے 72 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے دو سینیٹرز اور دو ایم این ایز کی فیملیز کے خلاف کارروایئاں ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں