پاکستان

رانا ثناء اللہ کا بیان ڈاکٹر عافیہ کیس سے حکومتی فرار ہے، مشتاق احمد خان

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے رانا ثناء اللہ کے بیان کو ڈاکٹر عافیہ کیس سے حکومتی فرار کی کوشش قرار دے دیا۔ وہ ایکس اکاؤنٹ سے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں کہا تھا کہ اگر امریکا عمران خان کی رہائی کیلئے کہتا ہے تو ہمارے پاس بھی جوابی بات ہے، امریکہ عافیہ صدیقی کو رہا کرے تو عمران خان کے بارے میں بات ہو سکتی ہے اور سوچا جاسکتا ہے۔
سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ خدا کیلئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس اپنے سیاسی مقاصد کے بھینٹ نہ چڑھائیں۔یہ بیان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے حکومتی فرار کی کوشش ہے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی clemency petition پر بہت آسانی سے آج کل رہا ہوسکتی ہیں لیکن موجودہ حکومت مجرمانہ غفلت سے کام لے رہی ہے،امریکی صدر بائیڈن اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 8000 سے زائد معافیاں اب تک دے چکے ہیں،معافی پانے والوں میں سزائے موت کے قیدی اور جاسوس بھی شامل ہیں لیکن چونکہ موجودہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کی وکیل/مدعی نہیں بن رہی اس لئے عافیہ کو ابھی تک معافی نہیں مل سکی۔

مزید پڑھیں:‌پاکستانیوں‌کی مدد سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی ممکن، مشتاق احمد خان نے طریقہ کار بتادیا

سینیٹر مشتاق کا مزید کہنا تھا کہ عافیہ 7941 دنوں سے قید میں ہیں،بدترین تشدد کا سامنا کررہی ہے،ان کی صحت گر رہی ہے اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے، براہ کرم اب بھی وقت ہے،پاکستان کے پارلیمنٹ سے قرارداد پاس کرکے بائیڈن انتظامیہ سے رہائی کی اپیل کریں اور اسی قرارداد کو ہاتھ میں لیکر وزیر خارجہ اسحاق ڈار فوری امریکہ جائے اور براہ راست بائیڈن انتظامیہ سے رہائی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات کرے۔
مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا وعدہ میاں نواز شریف ان کے مرحومہ والدہ سے ڈاکٹر عافیہ کے گھر جاکر 10 سال پہلے کرچکے ہیں اس وقت عمران خان کا کوئی ایشو نہیں تھا۔ اگر یہ نہیں کرسکتے تو عمران خان کے ایشو کو بیچ میں لاکر ڈاکٹر عافیہ اور ان کے خاندان اور ڈاکٹر عافیہ سے محبت کرنے والوں کروڑوں پاکستانیوں کے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button