اہم خبریں

مراکش کشتی حادثہ ، 21 خاندان اجڑنے سے بچ گئے

چند روز قبل مراکش کے ساحل پر ڈوبنے والی کشتی میں 21 پاکستانی گھرانے اجڑنے سے بچ گئے ہیں۔ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے تصدیق کر دی ہے کہ کشتی حادثے میں بچ جانے والوں میں 21 پاکستانی شامل ہیں۔وزارتِ خارجہ نےمراکش کشتی حادثہ میں‌ زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے نام بھی جاری کر دیئے ہیں۔

وزارتِ‌خارجہ کی پریس ریلیز:

وزار تِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں‌کہا گیا کہ تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر، مراکش کے علاقے دخلہ کے قریب ایک سمندری حادثے میں زندہ بچ جانے والوں میں اکیس پاکستانیوں کی شناخت کی گئی ہے۔رباط میں ہمارے سفارتی مشن کے ذریعے متاثرہ شہریوں کے لیے فوری امداد کو متحرک کیا گیا ہے۔ سفارت خانے نے خوراک، پانی، ادویات اور کپڑوں سمیت ضروری سامان کا انتظام کیا ہے۔ دخلہ میں مقامی حکام ہماری سفارتی رسائی کے جواب میں پناہ اور طبی دیکھ بھال فراہم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:‌جنوبی کوریا میں طیارہ حادثہ، 176 افراد ہلاک؛ بین الاقوامی میڈیا

وزارتِ‌خارجہ نے مزید لکھا کہ سفارت خانے کی قونصلر ٹیم اس وقت امدادی کارروائیوں کی نگرانی اور مقامی حکام کے ساتھ رابطہ کاری کے لیے دخلہ میں موجود ہے۔ حکومت مراکش میں متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں ہے تاکہ ہمارے متاثرہ شہریوں کے لیے جامع مدد کو یقینی بنایا جا سکے اور وطن واپسی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھیں گے۔

مراکش کشتی حادثہ میں‌زندہ بچ جانے والوں‌کے نام :

وزارتِ خارجہ نےمراکش کشتی حادثہ میں‌زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کے نام ، شناختی کارڈ نمبر، تاریخ پیدائش اور پاسپورٹ نمبر کے ساتھ ڈیٹا شیئر کر دیا۔
مراکش کشتی حادثہ میں‌بچ جانے والے خوش قسمت افراد میں مدثر حسین، وسیم خالد، محمد خالق، عبدالغفار، گل شامیر، تنویر احمد، سید محمد عباس کاظمی، غلام مصطفیٰ، سید بدر محی الدین، عمران اقبال ، شعیب ظفر، علی حسن، سید مہتاب الحسن، عذیر بشارت، محمد آصف، مجاہد علی، عامر علی، محمد عمر فاروق، بلاول اقبال، ارسلان اور عرفان احمد کی نام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ بہتر زندگی کی تلاش میں سپین کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی کشتی چند روز قبل ڈوب گئی تھی جس میں کئی پاکستانی بھی شامل تھے۔
تاہم جو لوگ اس سفر پر نکلے تھے ان کے اہل خانہ کیلئے پل پل قیامت تھا کیونکہ انہیں اس بات کا علم نہ تھا کہ ان کے عزیز بھی اس حادثے کی نظر ہو گئے یہ بچ جانے والے خوش قسمت لوگوں میں شامل ہیں۔ بالاآخر آج وزرتِ خارجہ نے زندہ بچ جانے والوں کے نام شائع کر کے 21 گھرانوں کو سکھ کا سانس بخشا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button