کھیل

قومی ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی 2025 سے آؤٹ ہونے پر دکانداروں کا بھاری نقصان

اکثر کسی ایونٹ سے قبل شائقین کھلاڑیوں کی شرٹ کی طرز پر اپنی شرٹس بھی بنواتے ہیں اور ٹیم کو سپورٹ کرنے کے موقع پر انہوں نے یہی کرکٹ کٹ پہن رکھی ہوتی ہے۔

آئی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قومی ٹیم کے نکلنے کا زخم ہے کہ بھرنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ اس ایونٹ سے شائقین کے کئی خواب وابستہ تھے جو کہ بری طرح ٹوٹ گئے۔
جہاں شائقین کے دل ٹوٹے وہیں اس ایونٹ کیلئے اپنی بھرپور انویسٹمںٹ کرنے والے دکانداروں کوبھاری نقصان اٹھانے پڑ رہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 ؛ پاکستان دکانداروں کا بھاری نقصان:

آپ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ بطور میم شیئر کی جارہی تھی جس میں کسی نے لکھا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے دوست نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جرسی آرڈر کی تھی۔ ابھی ڈلیوری نہیں آئی تھی کہ قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو کر واپس آ گئی۔
یوں تو سوشل میڈیا پر ایک میم کے طو پر شیئر کیا جارہا ہے تاہم حقیقت میں یہ واقعہ ہو چکا ہے اور دکانداروں کے لاکھوں روپے ڈوب چکے ہیں۔
اکثر کسی ایونٹ سے قبل شائقین کھلاڑیوں کی شرٹ کی طرز پر اپنی شرٹس بھی بنواتے ہیں اور ٹیم کو سپورٹ کرنے کے موقع پر انہوں نے یہی کرکٹ کٹ پہن رکھی ہوتی ہے۔
ایسا ہی اس ایونٹ سے قبل بھی ہوا اور ایونٹ چونکہ پاکستان میں ہی ہو رہا تھا تو شائقین نے بڑے پیمانے پر شرٹ خریدنا شروع کر دیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور انڈیا کی کرکٹ رقابت داری پر نیٹ فلکس ڈاکیومنٹری

دکانداروں نے بھی یہ موقع غنیمت جانا اور آگے بڑھ کر اپنا آرڈر دوگنا کر دیا۔ تاہم جیسے ہی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوئی، سامان وہیں کا وہیں رہ گیا اور اب اس کا خریدار نہیں ملتا۔
ایسے ہی ایک دکاندار نے میڈیا کو بتایا کہ وہ امید کر رہے تھے کہ ایونٹ میں وہ 60 ہزار تک شرٹس فروخت کر پائیں گے۔ عوام کا جوش و جذبہ بھی کچھ اسی طرح اشارہ کر رہا تھا لیکن یہ دکاندار صرف تیسرا حصہ ہی فروخت کر سکے اور ٹیم بری طرح ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

دکانداروں کے ساتھ براڈ کاسٹرز کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان:

ایونٹ سے قومی ٹیم کے نکل جانے کے بعد سے دکانداروں کے علاوہ براڈ کاسٹرز کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
میگا ایونٹ سے پاکستانی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد صارفین نے میچز دیکھنے میں دلچسپی لینا چھوڑ دی ہے جس کی وجہ سے سپانسرز اب براڈ کاسٹرز سے اشتہاری آمدن میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اگرچہ یہ معاہدے پورے ٹورنامنٹ کیلئے ہوتے ہیں تاہم دو میچز بارش کی نظر ہونے اور قومی ٹیم کے ایونٹ سے نکل جانے کے بعد براڈ کاسٹرز کو بہت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ شائقین نے ایونٹ میں دلچسپی لینا ہی چھوڑ دی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button