کھیل

ہائبرڈ ماڈل چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کا انڈیا کو کیا فائدہ ہوگا؟

بھارتی ہٹ دھرمی اور کرکٹ میں سیاست کی روایت نے پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں روڑے اٹکائے۔ بھارتی رویے کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کو ہائبرڈ طریقے سے آگے چلانے پر اتفاق ہوا۔
اس رسہ کشی کی وجہ سے نہ صرف چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے آنے میں دیر ہوئی بلکہ پاکستانی شائقین کا اپنے ملک میں پاک انڈیا ٹاکرا دیکھنے کا خواب ایک بار پھر چکنا چور ہو گیا۔

ہائبرڈ ماڈل چیمپئنز ٹرافی سے انڈیا کو کیا فائدہ ہوگا؟

تاہم اس ہائبرڈ ماڈل چیمپئنز ٹرافی سے بھارت کو بہت فائدہ ہونے جارہا ہے جس کی طرف اب سینئر کرکٹرز نے نشاندہی کرنا شروع کردی ہے۔ ہائبرڈ ماڈل چیمپئنز ٹرافی سے بھارت کو غیر منصفانہ فائدہ پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے جو کرکٹ کی روح کے خلاف جاتا ہے۔
جہاں پاکستان اور دوسری ٹیموں کو دوبئی اور پاکستان کے درمیان سفر کرنا پڑے گا، انڈیا کیلئے یہ فائدہ ہوگا کہ وہ اپنے تمام تر میچز بنا کوئی سفر کئے دوبئی میں کھیلے گا۔

مزید پڑھیں: انڈیا کا خواب چکنا چور، آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں

ایسا کرنے سے نہ صرف سفر میں ضائع ہونے والا وقت بچایا جاسکے گا، بلکہ انڈین ٹیم کو مزید پریکٹس کا موقع بھی ملے گا۔
اسی طرح اگر انڈیا کی ٹیم سیمی فائنل تک رسائی پاتی ہے تو اسے وینیو کا پہلے سے علم ہوگا اور تمام میچز ایک جیسی پچز پر کھیلنے سے انڈین کرکٹرز پچ سے بھی مانوس ہو جائیں گے اور یوں حکمت عملی طے کرنے میں آسانی ہوگی۔
اس ہائبرڈ ماڈل چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان کو صرف اتنا فائدہ ہوگا کہ 2026 میں انڈیا اور سری لنکا میں شیڈول ایونٹ میں پاکستان کو تمام میچز سری لنکا میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ لیکن رواں سال انڈیا یہ فائدہ اٹھائےگا۔
یوں اس غیر منصفانہ ہائبرڈ ماڈل کی وجہ سے بھارت کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں فائدہ ملے گا جس کا جواب پاکستان سمیت بقیہ ٹیمز شاندار پرفارمنس سے دے سکتے ہیں تا کہ انڈیا کو ایونٹ کے سیمی فائنل سے دور کیا جاسکے؟

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button