انٹرٹینمنٹاہم خبریں

عاصم اظہر نے میرب علی سے راہیں جدا کر لیں

انسٹا گرام سٹوری میں عاصم نے لکھا کہ "کافی سوچ بچار اور غور و فکر کے بعد، میرب اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے راستے علیحدہ، پُرامن اور باہمی رضامندی سے جدا کریں گے

پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں آج صبح ایک غیر متوقع خبرسننے کو ملی جس میں بتایا گیا کہ مشہور گلوکار عاصم اظہر اور مشہور اداکارہ میرب علی نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔

اس خبر پر انڈسٹری سمیت دونوں مشہور شخصیات کے مداح بھی یقین کرنے کو تیار نہ تھے۔ لیکن اس بے یقینی کے دوران عاصم اظہر نے خود اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر کے رکھ دیا۔

عاصم اظہر اور میرب علی مارچ 2022 میں باقاعدہ طور پر اس وقت رشتے میں بندھ گئے جب دونوں نے ایک نجی تقریب میں  منگنی کا اعلان کیا۔

اس سے قبل میرب اور عاصم کی گہری دوستی تھی جو کہ رومانوی تعلق تک پہنچی اور پھر دونوں رشتہ میں بندھ گئے۔

یہ نوجوان جوڑا اکثر ایک ساتھ دیکھا جاتا تھا اور ان کی ایک ساتھ تصاویر کو بھی پرستاروں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا تھا۔

 

عاصم اظہر کا میرب علی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان:

 

عاصم اظہر نے ایک انسٹا گرام سٹوری کے ذریعے میرب علی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔

اپنی سٹوری میں عاصم نے لکھا کہ "سلام سب کو، ہم امید کرتے ہیں یہ پیغام آپ سب کو خیریت سے ملے۔ ہم ایک ذاتی معاملہ شیئر کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ہم پر فرض ہے کہ اپنے سپورٹرز، مداحوں، دوستوں اور خیر خواہوں کو آگاہ کریں۔”

نوجوان گلوکار نے لکھا کہ "کافی سوچ بچار اور غور و فکر کے بعد، میرب اور میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے راستے علیحدہ، پُرامن اور باہمی رضامندی سے جدا کریں گے۔ ہم نے بہت سے یادگار لمحات ساتھ گزارے اور واقعی ایک مستقبل کا خواب دیکھا، لیکن زندگی کا راستہ کبھی کبھار بدل جاتا ہے”۔

 

انہوں نے آخر میں پرستاروں سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ  "ہم ایک دوسرے اور اپنے خاندانوں کا بہت احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ براہ کرم اس وقت ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں، اور جیسا ہم یہ بات عزت کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں، ویسا ہی برتاؤ ہمیں واپس بھی ملے۔ آپ کی مسلسل حمایت کا شکریہ۔”

اس اعلان کے بعد میڈیا اور پرستاروں نے جب دونوں کی انسٹا گرام پروفائل کو چیک کیا تو پایا گیا کہ دونوں اب ایک دوسرے کو فالو نہیں کرتے۔

یہی نہیں عاصم اور میرب نے ایک ساتھ  اپلوڈ کی گئی تصاویر بھی انسٹا گرام سے ہٹا دیں۔ یوں ڈیجیٹل طور پر بھی دونوں نے اپنی علیحدگی پر مہر ثبت کر دی۔

میرب علی کی جانب سے ابھی تک انسٹا گرام پر اس حوالے سے کوئی سٹوری یا وضاحت پیش نہیں کی گئی ہے۔

 

مزید پڑھیں: سونم باجوہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کے ساتھ؟ خفیہ راز باہر آگیا

 

مداحوں کا رد عمل:

 

عاصم اظہر کے بریک اب کی خبریں سامنے آنے کے بعد سے عوام نے عاصم کو نشانےپر رکھ لیا۔

یاد رہے کہ میرب سے قبل عاصم کی مشہور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے بھی دوستی تھی۔ لیکن 2021 میں یہ تعلق ختم ہوا۔

آج یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دنیا جہان کے قلابے ملانا شروع کر دیئے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ عاصم اظہر کا کوئی اور بھی مقصد ہوگا، وہ دنیا میں صرف کٹوانے تھوڑی آیا ہوگا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس نوجوان کی اب ارینج میرج کرنی چاہیے جبکہ ایک مداح نے مشہور گلوکار کو حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے مشورے کی تجویز دے ڈالی۔

مداحوں کو عاصم اظہر کی پرائیویسی والی بات بھی سمجھ نہ آئی۔ پرستاروں نے پوچھا کہ ذاتی باتیں سوشل میڈیا پر ڈال کر پرائیویسی کی مانگ کیوں کر رہے ہیں؟

کچھ جذبانی مداحوں نے سابقہ ٹریک ریکارڈ کی بنیاد پر ساری غلطی عاصم کے کھاتے ڈال دی۔ کچھ مداحوں نے مشورہ دیا کہ عاصم اب دکھی گانا ریلیز کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button