ٹرینڈنگسوشلکھیل

سابق کرکٹر محمد حفیظ کا ’اووو، اووو‘ احتجاج

گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف کے جاپانی طرزِ احتجاج ’اووو، اووو‘ کا حوالہ دینے کے بعد سے یہ احتجاج پورے ملک بھر میں کافی مشہور ہو رہا ہے۔اور پچھلے کچھ دنوں سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس احتجاج کو اپناتے ہوئے اپنے مسائل کے خلاف اپنی اپنی آوازیں بلند کی ہے، اور اب سابق کرکٹر محمد حفیظ بھی اس احتجاج کا سہارا لیکر خود کو اس فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم شہباز شریف نے ’اڑان پاکستان‘ پروگرام کی تقریب میں جاپانی طرز کے احتجاج کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جاپان میں لوگ ’’اووو، اووو‘‘ کر کے اپنے مسائل پر احتجاج کرتے ہیں، جس کے بعد یہ احتجاج پاکستان میں بھی کافی مقبول ہو گیا ہے ۔ کراچی کے تاجروں نے بھی وزیراعظم کے شہر میں موجود ہونے کے باوجود انہیں نظر انداز کرنے پر ’’اووو، اووو‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ناراضی ظاہر کی۔

مزید پڑھیں:فخر زمان واپس آرہا ہے

اسی کے پیش نظر محمد حفیظ نے بھی اپنا منفرد احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے ’’اووو، اووو‘‘ لکھ کر ڈومیسٹک کرکٹ کی حالتِ زار پر آواز اٹھانے کی کوشش کی۔ حفیظ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال بھی کیا جن میں ’پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ‘، ’پریزیڈنٹ ٹرافی‘ اور ’ڈیپارٹمنٹ کرکٹ‘ شامل ہیں۔ جس سے یہ صاف واضح ہوتا ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ کے مسائل اور حکومتی توجہ نہ ملنے پر شدید ناراض ہیں۔
محمد حفیظ کی یہ پوسٹ پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد صارفین کی جانب سے بھی منفرد ردعمل سامنے آئے۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا، ’’مسٹر پروفیسر! ہو سکتا ہے کہ اب آپ کے احتجاج پر غور کیا جائے کیونکہ آپ نے بالکل صحیح طریقہ اپنایا ہے۔کئی دوسرے صارفین نے بھی ان کے احتجاج کو خوب سراہا اور ان کی اس بات پر اتفاق کیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ واقعی نظرانداز ہو رہی ہے اور حکومت کو اس کے لیے اقدامات اٹھانے چاہیئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button