زینب کے پاپا ایک پروموشنل ویڈیو کے کتنے لاکھ وصول کرتے؟
اس وقت ارشد ریلز کے یوٹیوب چینل پر فالورز کی تعداد 11 ملین سے زائد ہے جب کہ ٹک ٹاک پر بھی یہ ایک ملین سے زیادہ ہے۔

اگر آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً ٹک ٹاک اور فیس بک پر ویڈیوز دیکھتے ہیں تو آپ "زینب کے پاپا” کو ضرور جانتے ہوں گے۔
ارشد ریلز کے نام سے مشہور محمد ارشد کو سوشل میڈیا کی دنیا میں زینب کے پاپا کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ارشد اپنے بچوں محمد، زینب ، دعا اور اپنی بیگم کے ساتھ مل کر دینی، اصلاحی اور مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں۔
ان کی ویڈیوز جاذب نظر ہوتی ہیں اور اس سے بچوں سے لے کر بزرگوں تک ہر عمر کے لوگ محظوظ بھی ہوتےہیں۔
ارشد ریلز کے پلیٹ فارم سے نشر ہونے والی کسی بھی ویڈیو میں آج تک قابل اعتراض مواد نہیں پایا گیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سادہ نوعیت کی ان ویڈیوز کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔
اس وقت ارشد ریلز کے یوٹیوب چینل پر فالورز کی تعداد 11 ملین سے زائد ہے جب کہ ٹک ٹاک پر بھی یہ ایک ملین سے زیادہ ہے۔
ان دونوں پلیٹ فارمز پر دعا کے پاپا کی ویڈیو کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان ویڈیوز پر ملین آف ویوز دیکھنے کو ملتے ہیں۔
کوئی بھی سوشل میڈیا انفلوائنسر جب اس حد تک پہنچ جاتا ہے تو مختلف برانڈز ان سے اپنی پراڈکٹس کی تشہیر کراتے ہیں جنہیں پروموشنل ویڈیوز کا نام دیا جاتا ہے۔
یہ ویڈیوز بنانے کیلئے مشہور شخصیات بھاری رقم وصول کرتےہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران محمد ارشد سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے پروموشنل ویڈیوز کی پروموشن کی اتنی رقم بتائی کے عقل دنگ رہ جائے۔
زینب کے پاپا ایک پروموشنل ویڈیو کے کتنے پیسے وصول کرتے ؟
محمد ارشد حال ہی میں نجی نیوز چینل کی پوڈ کاسٹ میں اینکر پرسن یاسر رشید کے ساتھ شریک تھے۔
اس پوڈ کاسٹ میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، پہلی ویڈیو سے لیکر اب تک کی ویڈیوز تک کا سفر اور اس سفر کے دوران کے واقعات کو کھل کر بیان کیا ۔
اس دوران اینکر نے جب ان سے آمدن کے ذرائع پوچھے تو انہوں نے بتایا کہ وہ فیس بک، یوٹیوب ، ٹک ٹاک اور تشہیری ویڈیوز ( پروموشنل ویڈیوز) سے پیسے کما رہے ہیں۔
اینکر نے جب ان سے سوال کیا کہ وہ ایک پروموشنل ویڈیو کی کتنی ادائیگی وصول کرتے ہیں تو ارشد نے بتایا کہ وہ ایک تشہیری ویڈیو کے 15 لاکھ وصول کرتے ہیں بشرطیہ کے وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جائے۔
مزید پڑھیں: بچوںکیلئے تربیتی کانٹینٹ بنانے والے دعوت اسلامی کا چینل کڈز لینڈ
اس کے علاوہ اگر کوئی شخص کسی ایک پلیٹ فارم پر مارکیٹنگ کرانا چاہے تو اس کے چارجز مختلف ہوتےہیں۔
زینب کے پاپا کے اس انکشاف نے سوشل میڈیا صارفین اور انٹرویو کرنے والے اینکر کو بھی چونکا کر رکھ دیا۔
ارشد نے انکشاف کیا کہ وہ ایک مہینہ میں تقریباً 8 سے 10 پروموشنل ویڈیوز بناتے ہیں۔
زینب کے پاپا نے مزید بتایا کہ وہ لوگ جو اچھی مالی حیثت نہ رکھتے ہوں لیکن وہ پروموشن کرانا چاہتے ہوں تو وہ ان کیلئے مفت تشہیر بھی کر دیتے ہیں۔
ارشد کا کہنا تھا کہ وہ اسرائیلی برانڈز اور ایسے برانڈز کی تشہیر نہیں کرتے جن میں جوا یا کوئی ایسی گیم ملوث پائی جائے۔
فیملی ویلاگنگ کی نئی جہت متعارف کرانے والے محمد ارشد:
ارشد ریلز ان چند پلیٹ فارمز میں سے ہے جس نے فیملی وی لاگنگ کی ایسی جہت متعارف کرائی ہے جسے سب پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنی ویڈیوز سے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مشہوری کیلئے گھر کی خواتین کی نمائش کرنا اور الٹ پلٹ ویڈیوز بنانا ضروری نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی ثابت کیا ہے کہ بس آپ کا کام منفرد ہو اور اقدار کے مطابق ہو، آپ کو وائرل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔