اہم خبریںدنیا

دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست آگئی، پاکستان کا کونسا نمبر؟

دنیا بھر میں 20 مارچ ورلڈ ہیپی نیس ڈے یعنی کہ خوش رہنے کے عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں 20 مارچ ورلڈ ہیپی نیس ڈے یعنی کہ خوش رہنے کے عالمی دن کے طور پر منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔

اس رپورٹ میں دنیا کے 147 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اس فہرست میں وطنِ عزیز پاکستان کا کونیسا نمبر ہے، اس فہرست میں اول پر کون ہے اور دنیا کا سب سے کم خوش رہنے والے کس ملک کے باسی ہیں۔

دنیا کا سب سے خوش ترین ملک :

مسلسل 8 ویں سال بھی فن لینڈ دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں نمبر ون ہے۔ ماہرین کے مطابق فن لینڈ کے لوگ صحت مند ہیں، دولت مند ہیں، سماجی روابط رکھتےہیں، اور فطرت کے قریب رہتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دنیا کے خوش ترین لوگ ہیں۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ڈنمارک، تیسرے نمبر پر آئس لینڈ ، چوتھے نمبر پر سویڈن اور پانچویں نمبر پر نیڈر لینڈ شامل ہے۔

 

مزید پڑھیں: کسان نئی نسل کو کاشتکاری پر آمادہ کرنے میں‌ناکام کیوں؟

پاکستان کی ورلڈ ہیپی نیس انڈیکس میں رینکنگ:

پاکستان خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں 109 ویں نمبر پر ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس درجہ بندی میں جنگ زدہ فلسطین بھی پاکستان سے ایک درجہ اونچا ہے اور 108 ویں نمبر پر براجمان ہے۔
پاکستان کا مقابلہ جہاں جہاں مقصود ہو وہاں انڈیا کو ضرور شمار کیا جاتا ہے۔ بہترین معیشت اور حالات کا دعویدار انڈیا اس فہرست میں پاکستان سے بھی نیچے ہے۔ انڈیا 118 ویں نمبر پر، جبکہ بنگلہ دیش 134 ویں نمبر پر ہے۔
امریکہ پچھلے سال کی نیسبت ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 24 ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ چین جسے عام طور پر ماڈل کے طور پر پیش کیاجاتا ہے کہ باسی خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں 68 ویں نمبر پر ہیں۔

دنیا کا سب سے  ناخوش ملک:

 

2025 کی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کے زیر انتظام انسانی المیے کا شکار افغانستان دنیا کا نا خوش ترین ملک ہے جو اس فہرست میں سب سے آخری نمبر پر ہے۔

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button