
پاکستان نے اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بناتے ہوئے ابدالی میزائلی (Abdali Weapon System ) کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
انڈس مشق کے تحت کیا گیا یہ تجربہ کامیاب رہا اور اس نے پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع پر مہر ثبت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔
ابدالی میزائلی (Abdali Weapon System ) کا کامیاب تجربہ:
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میزائل کی رینج 450 کلومیٹر تک کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ میزائل کے تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ٹریننگ لانچ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر حکام کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اسٹریٹجک تنظیموں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔
مزید پڑھیں: جنگی صورتحال پر عمران خان کا رد عمل، مودی سرکار کو شٹ اپ کال
صدر مملکت کی آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین چیف آف جوائٹس سٹاف اور سروسز چیف کی جانب سے انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔ تمام اعلیٰ قیادت نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی مہارتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
انڈیا کا جنگی جنون برقرار:
واضح رہے کہ پہلگام حملے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی دیکھی جارہی ہے۔
انڈیا کی جانب سے پاکستان پر بلاجواز الزامات اور پاکستان کی جانب سے واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کے باوجود مودی سرکار نے پاکستان پر الزام تراشی نہ چھوڑی۔
یہی نہیں مودی سرکار نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے، سفارتی عملے کو واپس بھیجنے، پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی عائد کرنے جیسے جارحانہ اقدامات کئے۔
جواباً پاکستان نے بھی مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دیا۔ لیکن انڈیا کی جانب سے حملے کی دھمکیوں کے بعد سے پاکستان نے اب اپنی طاقت کے مظاہرہ کرنے کیلئے ابدالی کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے دشمن کو ایک بار پھر پیغام بھیجا ہے کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔