کھیل

بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے این و سی کینسل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو کینیڈا میں منعقد ہونے والی گلوبل ٹی 20 لیگ کیلئے این و سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کو تینوں کھلاڑیوں کی جانب سے این و سی کیلئے درخواست موصول ہوئی تھی۔
پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی مختلف سیریز کیلئے مصروفیات اور سلیکٹرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ تینوں کھلاڑیوں کو این و سی جاری نہ کیئے جائیں کیونکہ ان کی خدمات درکار ہوں گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے مؤقف اپنایا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں تینوں فارمیٹ میں ہی ٹیم کا حصہ ہوتے ہیں اور اگلے ماہ سے آگے 8 ماہ تک قومی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ اور چمپیئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ کھلنا ہیں۔
یاد رہے کہ اگلے ماہ بنگلہ دیش سے دو ٹیسٹ میچز کے بعد سے پاکستان کا سیزن کا آغاز ہوگا۔قومی ٹیم کو آئندہ سال چپمیئنز ٹرافی کے علاوہ 9 ٹیسٹ میچز ، 9 ٹی ٹونٹی اور 14 ون ڈے میچز بھی کھیلنا ہیں جو ان تینوں سٹار کرکٹرز کے نہ ہوتے ہوئے ممکن نہ ہو پائے گا۔

مزیدپڑھیں: الوداع جیمز اینڈرسن

قومی کرکٹ بورڈ نے ملکی کرکٹ کے مفاد میں تینوں کھلاڑیوں کو این و سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم محمد عامر، محمد نواز، آصف علی اور افتخار احمد کی درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔
یہ تینوں کھلاڑی ہے اس پی سی بی حکم نامے کے متاثرین نہیں،اس سے قبل نسیم شاہ کو بھی انہی بنیادوں پر این و سی جاری نہیں ہوا تھا۔
شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ جب قومی کرکٹ ٹیم کیلئے خدمات درکار ہوں تو کسی بھی کھلاڑی کوقومی مفاد کو ذاتی مفاد پرترجیح نہیں دینی چاہیے کیونکہ ان کھلاڑیوں کو ہیرو بنانے میں بھی پاکستانی قوم کا ہاتھ ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button