اہم خبریں

تین بار کے وزیر اعظم کی بے بسی

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بے بسی ان دنوں دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ پنجاب میں بیٹی کی حکومت ، وفاق میں بھائی کی حکومت لیکن میاں محمد نواز شریف ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ تین بار کے وزیر اعظم کی ایسی بے بسی دیکھ کر ترس سا آتا ہے۔
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بارے میں سینئر صحافی عیسیٰ نقوی کہتے ہیں کہ قائد ن لیگ کی حیثیت اب بس ایک ووٹ کی رہ گئی ہے۔
یہاں جس ووٹ کی بات ہو رہی ہے وہ آئینی ترامیم کا ووٹ ہے۔ جہاں حکومت پورا زور لگا کر آئینی ترامیم کیلئے فضا بنا رہی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ عدلیہ بھی اس پلان میں شامل ہے وہیں میاں نواز شریف انتہائی بے بس نظر آتے ہیں۔
سابق وزیر اعظم کب سے لندن واپسی کیلئے پر تول رہے ہیں لیکن انہیں آئینی ترامیم کیلئے ووٹ ہونے کی وجہ سے شاید جانے کی اجازت نہیں مل پا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:‌آئینی ترامیم کی بات حکومت کا اگلا ٹاسک، سوشل میڈیا کی بندش؟

آج بھی میڈیا پر یہ خبر گردش کرتی رہی جس میں دعویٰ کیا جاتا رہا کہ نواز شریف آئینی ترامیم کے بعد لندن جائیں گے۔
اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے صحافی احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ نہیں جانے دیں گے، جب تک ووٹ نہیں ڈال دیتے۔ ذرائع کے مطابق، حکومت کو یقین ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ 63 اے کا فیصلہ ختم کریں گے، اس کے بعد ترمیم ایوان میں آئے گی، مالکوں نے 5/6 اکتوبر تک اجلاس بلانے کا کہا ہے۔
جن آئینی ترامیم کی بات ہو رہی ہے اس کا شاید اصل مسودہ ابھی تک نواز شریف کے پاس بھی نہیں ہے۔
شاید یہی بات ہے کہ میاں صاحب دامن بچا کر جانا چاہتے تھے لیکن تین بار کے وزیر اعظم کی بے بسی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ کمپرومائز ہونے کے بعد انہوں نے اپنی سیاست کو اپنے ہاتھوں ہی ختم کرا ڈالا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button