آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا؛ جب ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے 50 ہزار ٹکٹس فروخت ہوئے

آسٹریلیا بمقابلہ انڈیا چوتھے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز کا آغاز تھا۔ کمنٹیٹر نے میچ شروع ہوتے ہی تماشائیوں کی بڑی تعداد دیکھتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے کھیل کیلئے تقریباً 50 ہزار ٹکٹس فروخت ہو چکی ہیں۔ کمنٹیٹر کا مزید کہنا تھا کہٹیسٹ میچ کے آخری روز کم ہی میچ دیکھنے کو ملتا ہے۔
کمنٹیٹر کی یہ بات بہت حد تک درست تھی۔ عموماً میچ کے آخری روز اگر ایک ٹیم بڑا ٹارگٹ دے چکی ہو اور دوسری ٹیم نے ابھی کھیلنا ہو تو میچ عموماً ڈرا ہو جاتا ہے۔
یہاں آسٹریلیا ابھی چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر 228 رنز 9 وکٹوں کے نقصان سے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز کر رہی تھی۔ اگرچہ صرف 6 رنز کے اضافے کے بعد ہی آل ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی لیکن پچھلی اننگز کی لیڈ شامل کر کے آسٹریلیا نے انڈیا کو جیت کیلئے 340 رنز کا ہدف دیا۔
جب آسٹریلین باؤلرز نے اپنی جادوگری دکھانا شروع کی تو معلوم پڑا کہ آسٹریلیا اور انڈیا کے کرکٹ شائقین کرکٹ کا گہرا گمان رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ٹیسٹ میچ کے آخری روز پر بھی اتنی بڑی تعداد میں جمع ہیں۔
اندین ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 25 کے مجموعی سکور پر ہی کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول کی صورت میں دو وکٹیں گرنے کے بعد آسٹریلین باؤلرز تو جیسے انڈین بلے بازوں کے اعصاب پر سوار ہوئے۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کو جرمانہ
ویرات کوہلی بھی کوئی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور یوں 33 کے مجموعی سکور پر 3 وکٹیں گر گئیں۔ اس کے بعد جیسوال اور پینٹ نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا تو لگ رہا تھا کے میچ ڈرا ہونے کی طرف چلا جائے گا۔
لیکن 121 کے مجموعی سکور پر چوتھی وکٹ گرنے کےبعد انڈین بلے بازوں کی لائنیں لگ گئیں اور پوری ٹیم 155 کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی۔
یوں آسٹریلیا نے یہ میچ جیت کر سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کر لی۔ ساتھ ہی شائقین کے ٹکٹس کے پیسے بھی پورے کر دیئے۔