کھیل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہر

اپ سیٹ میں گھرے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی افغانستان سے عبرتناک شکست کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا ورلڈکپ کا سفر اگر مگر کا شکار ہو گیا ہے۔
ہفتے کو کنگز ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو کسی کے وہم وہ گمان میں بھی نہیں تھا کہ دنیا کی سب سے تگڑی بیٹنگ لائن رکھنے والی ٹیم افغانستانی کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں شکست کھا جائے گی۔
مقررہ 20 اورز میں افغانستان کی ٹیم نے 148 رنز کا ٹارگٹ دیا تو بظاہر یہ یک طرفہ مقابلہ معلوم ہورہا تھا۔ لیکن آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ ہوئی اور ساری ٹیم 19ویں اوور میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
افغان ٹیم کے تیور میچ کے شروع سے ہی خطرناک دکھائی دے رہے تھے کیونکہ تمام تر کوششوں کے باوجود بھی آسٹریلوی بالرز افغان اوپنرز کی شراکت داری نہ توڑ سکے اور 118 رنز پر پہلی وکٹ گری۔ تاہم اسے کے بعد کھلاڑیوں کے ایک کے بعد ایک آؤٹ نے ٹیم کو 148 رنز تک محدود کر دیا۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کو شکست پر کیا سزا ملنی چاہیے؟ بڑے کھلاڑی کا مشورہ

یوں تو افغان اسپنرز میچ کی بازی پلٹا کرتے ہیں لیکن آج فاسٹ بولر نوین الحق نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کو بنا کسی سکور کے آؤٹ کر کے میچ کاپانسہ پلٹا۔
نوین الحق نے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کی۔ تاہم ان کے بعد اپنی تباہ کن باؤلنگ سے آسٹریلوی ٹیم کی بیٹنگ لائن کو گرانے والے گلبدین نائب نے 4 اوورز میں 20 رنز دے دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
اس شکست کے بعد آسٹریلیا کا ورلڈکپ کا سفر اب کل24 جون کو کھیلے جانے والے انڈیا اور آسٹریلیا میچ پر منحصر ہے۔
اگر آسٹریلین ٹیم انڈیا کو شکست دے بھی دیتی ہے تب بھی اسے ورلڈکپ کا سفر جاری رکھنے کیلئے افغانستان بنگلہ دیش کامیچ اہم ہوگا۔اگر بنگلہ دیشی ٹیم ہار جاتی اور افغانستان ٹیم بڑے مارجن سے جیت سمیٹتی ہے تو پھر بھی آسڑیلیا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہرہو جائےگا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button