پاکستانسیاست

کیا 2025میں بھی عمران خان میڈیا کا محور ہوں گے؟

سال 2024 کا آغاز الیکشن کی نوید کے ساتھ ہوا لیکن الیکشن سے چند روز قبل ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو یکے بعد دیگرے توشہ خانہ اور سائفر کیس میں سزائیں سنادی گی۔ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کا بلے کا انتخابی نشان بھی چھن چکا تھا ۔ میڈیا پر عمران خان کا نام لینے تک کی پابندی تھی لیکن پھر بھی سال کے اس آغاز سے آج سال کے اختتام تک عمران خان میڈیا کا محور رہے۔
مین سٹریم میڈیا کی بات کر لی جائے تو شام سے لے کر رات گئے تک سیاسی ٹاک شوز میں عمران خان کے خلاف یا عمران خان کے حق میں ہی بات ہوتی دکھائی جاتی رہی۔ اگرچہ نام لینے پر پابندی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی کہہ کر پھر بھی ایک گھنٹے کے شو کا موضوع کہیں نہ کہیں عمران خان سے جڑا ہوتا تھا۔
ڈیجیٹل میڈیا کی بات کر لی جائے تو یہاں ملا جلا رحجان تھا جہاں زیادہ تر بات بانی پی ٹی آئی پر ہی کی گئی اور یوں ڈیجیٹل میڈیا پر بھی عمران خان محور تھے۔
بین الاقوامی میڈیا کی بات کر لی جائے تو یہاں بھی جب جب پاکستان کی سیاست کا ذکر آیا، عمران خان ہی بین الاقوامی منظر نامے پر چھائے دکھائی دیئے۔
اب سال 2024 کا اختتام ہونے کو ہے اور 2025 کا سورج طلوع ہونے کو ہے تو ایک بار پھر یہ سوال پیدا ہوا ہے کہ کیا نئے سال میں بھی عمران خان ہی میڈیا کا محور ہوں گے؟
بظاہر بین الاقوامی سطح پر امریکی میں حکومت کی تبدیلی جو کہ جنوری میں ہونا ہے کہ بعد عمران خان اہمیت اختیار کر جائیں گے جو ابھی ٹرمپ انتظامیہ کے حکومت سنبھالنے سے قبل بھی میڈیا کا محور ہیں۔

مزید پڑھیں:‌سابق سینیٹر مشتاق احمد پی ٹی آئی میں ہیں یا نہیں؟

عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس/ 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ بھی 2025 کے ابتدائی ایام میں آنے کے امکانات ہیں اور یوں اس میں سزا کی صورت میں عمران خان کا فیصلے کو چیلنج کرنے جیسے معاملات بھی دو تین ماہ پر جائیں گے جس سے وہ میڈیا پر گفتگو کا محور رہیں گے۔
بظاہر عمران خان کے خلاف اب القادر ٹرسٹ کیس کے علاوہ کوئی ایسا بڑا کیس نہیں ہے جس میں وہ لمبا عرصہ جیل رہ سکیں تو 2025 میں بھی عمران خان کے جیل سے باہر آنے یا مزید مقدمات بنائے جانے کی صورت میں جیل میں رہنے کی صورت میں بھی وہ میڈیا کا محور رہیں گے۔
بات سمیٹی جائے تو ڈیجیٹل میڈیا ہو یا مین سٹریم میڈیا، بین الاقوامی میڈیا یا مقامی میڈیا عمران خان 2025 میں بھی سب سے زیادہ ایئر ٹائم حاصل کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button