مولانا نے نواز شریف کو اپنے گھر آنے سے کیوں منع کیا؟

اتوار کو جہاں شہر اقتدار میں آئینی ترامیم کے لئے بھر پور زور لگایا جارہا تھا ، وہیں لاہورمیں مقیم ن لیگ کے صدر میاں محمد نواز شریف بھی ہنگامی طور پر اسلام آباد آئے۔ ان کا مقصد تھا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اور انہیں آئینی ترامیم کیلئے ووٹ دینے پر قائل کرنا۔
تاہم وہ ایسا کئے بغیر ہی دوبارہ لاہور چلے گئے اور انکی مولانا سے اس حوالے سے ملاقات نہ ہوسکی۔
اس حوالے سے سینئر صحافی نصرت جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف لاہور سے اسلام آباد آئے اور اسی دوران ٹی وی چینلز پر خبریں چل نکلیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ مولانا سے ملنے جائیں گے۔
نصرت جاوید کاکہنا ہے کہ اسی دوران مولانا غفور حیدری ٹی وی پر نمودار ہوتے ہیں اورکہتے ہیں کہ آپ ہمارے پاس نہ آئیں ہم پارلیمنٹ جا رہے ہیں۔ نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ انکی اطلاع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے فون کال پر نواز شریف سے کہاکہ آپ کو بھی گمراہ کر رہے ہیں ، آپ نہ آئیں۔ نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ یہ کتنی انسلٹ کی بات ہے۔
مزید پڑھیں:آئینی ترمیم کا ووٹ نہ دینا مولانافضل الرحمان کا جرم بن گیا، کارروائی شروع
اس حوالے سے سینئر صحافی عیسیٰ نقوی کہتے ہیں کہ ایک شخص ہے جس کا نام میاں محمد نواز شریف ہے۔ ان کی سیاسی یا پارلیمانی اہمیت اب بس ایک ووٹ کی ہے۔ ان کا ووٹ ڈلے گا تو بس آئینی ترامیم کا نمبر پورا ہوگا۔
عیسیٰ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف مولانا فضل الرحمان سے ملنا چاہتے تھے لیکن مولانا نے انہیں لفٹ نہ کروائی اورپارلیمنٹ کیلئے نکل کھڑے ہوئے۔ عیسیٰ نقوی کا کہنا تھا کہ ان کے ہاتھ سے اسی وقت ہی گیم نکل گئی تھی اور نواز شریف اسی وقت ہی لاہور کیلئے نکل گئے تھے۔