انتخابات 2024

سوشل میڈیا کمپین میں پی ٹی آئی کو ٹکر دینے والی سیاسی جماعت؟

یوں تو پاکستان تحریک انصاف کو سوشل میڈیا کی جماعت کہا جاتا ہےاور رواں الیکشن میں جہاں پی ٹی آئی کو روایتی انداز میں جلسے جلوس اوریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں دی جار ہی ، تحریک انصاف ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کر رہی ہے۔ تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے مدمقابل سوشل میڈیا پر کونسی سیاسی جماعت بھرپور کمپین چلا رہی ہے۔
ناں ن لیگ ناں پیپلز پارٹی یہ ایک مذہبی جماعت ہے۔ جی ہاں مذہبی جماعت جو دور حاضر میں سوشل میڈیا کی طاقت کو سمجھ گئی ہے اور اب اس کا بھرپورف فائدہ بھی اٹھا رہی ہے۔ یہ پارٹی جماعت اسللامی ہے جو پاکستان کی سب سے منظم سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے اور اب سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کو ٹکر دے رہی ہے۔
الیکشن 2024 میں جماعت اسلامی وٹس ایپ، فیس بک اور ٹک ٹاک سمیت تمام پلیٹ فارمز پر ایکٹو نظر آرہی ہے۔ جماعت اسلامی لاہور کے مرکزی دفتر منصورہ میں جماعت اسلامی کا ہیڈ آفس ہے جہاں سے پارٹی کابیانیہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ کراچی میں حافظ نعیم الرحمان کی الیکشن سے جڑی تمام تر مصروفیات ریکارڈنگ اور لائیو شکل میں لوگوں تک پہنچائی جا رہی ہے۔ تاہم پارٹی کا زیادہ فوکس اسلام آباد کے تین حلقوں این اے 47،46،45 پر مرکوز ہے اور یہ مرکز نگاہ بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: میاں صاحب کی کال ، شہریوں‌کی سوشل میڈیا پرخوب کلاس

جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق پارٹی یہ تاثر ختم کرنا چاہتی ہے کہ یہ صرف مخصوص طبقے کی پارٹی ہے۔ اسلیئے الیکشن کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔ یوں تو انتخابی ریلیاں اور جلسے بھی منعقد کیئے جار ے ہیں تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ گھروں اور دفاتر میں مصروفیات کی وجہ سے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے اس لیئے سوشل میڈیا پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔
جماعت اسلامی کی مرکزی ٹیم 20 سے 25 افراد پر مشتمل ہے تاہم اب الیکشن کمپین کے لیئے باقاعدہ پروڈکشن ہاؤسز کی خدمات بھی لی جار ہی ہیں۔ حلقے کی دن بھر کی سرگرمیوں کو ریکارڈ اور ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر ڈالا جاتا ہے۔
ٹک ٹاک ایپ جسے مذہبی حلقوں کی جانب سے پسند نہیں کیا جاتا اور کچھ علماء تو اس پر فتوے بھی دے چکے ہیں ، وہ بھی جماعت اسلامی کی کمپین کا حصہ ہے۔ یہاں امیدواروں کے ٹک ٹاک پیچز کے ذریعے عوام تک پیغام پہنچایا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈٰیا پلیٹ فارمز پر حال ہی میں متعارف کرائی گئی سہولیات کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا جارہرہاہے جس میں فیس بک لائیواور وٹس ایپ چینل جیسی سہولیات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ووٹر ایپ کے ذریعے بھی حلقے سے نامزد امیدواروں کی تفصیلات فراہم کی جارہی ہیں۔ یوں سوشل میڈیا پر جماعت اسلامی پی ٹی آئی کو ٹکر دیتی نظر آرہی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button