پاکستانعوام

لاہور میں بائیکر لائن پراجیکٹ کا منصوبہ کیا؟

لاہور کے فیروز پور روڈ پر سائیکل سواروں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے مخصوص لین مختص کرنے کے پائلٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس پراجیکٹ کا مقصد ٹریفک کی ہموار اور بلاتعطل روانی کو یقینی بنایا ہے تاکہ حادثات میں کمی لائی جا سکے اور مسافروں خصوصاً سائیکل اور بائیک چلانے والوں کی حفاظت کی جا سکے۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے حکام کے مطابق، پائلٹ پراجیکٹ پنجاب کے دارالحکومت کی دیگر بڑی سڑکوں پر بھی اسی طرح متعارف کرایا جائے گا۔
ایل ڈی اے کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کے تحت، فیروز پور روڈ پر جلد ہی سائیکل سواروں اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے کم اونچائی والی کنکریٹ کے حفاظتی جنگلوں سے الگ کی گئی مخصوص لینیں ہوں گی، جس پر ایل ڈی اے کے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کی ٹیم نے کام شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:حکومت نے ڈبل پنشن کے مزے ختم کر دیئے

ان کے مطابق پائلٹ پراجیکٹ کلمہ چوک سے لاہور پل (قینچی) تک سڑک کے دونوں اطراف چار کلومیٹر طویل لین پر مشتمل ہوگا ۔ اور اس پائلٹ سرگرمی کی کامیابی پر شہر کی دیگر بڑی سڑکوں پر باقاعدہ منصوبہ شروع کیے جانے کا امکان ہے جن میں جیل روڈ، دی مال، ملتان روڈ، وحدت روڈ اور کینال روڈ شامل ہیں۔
ان لین کو منحنی پتھروں اور ماحول دوست نیلے رنگ کے پینٹ کا استعمال کرکے مرکزی سڑک سے الگ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں کلمہ چوک سے لاہور پل تک دونوں طرف چار کلومیٹر لمبی لین بنائی جا رہی ہے۔
بائیکر لین کو فروغ دینے کا مقصد ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا اور حادثات کو کم کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button