4 حلقے کھلتے ہی شہباز حکومت حکومت کی چھٹی

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری ہونے میں حکومت کے ساتھ قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں، جنہوں نے گزشتہ 6،7 ماہ سے الیکشن کے معاملات نہیں کھلنے دیئے۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے جاتے ہی 4 حلقے کھلیں گے اور ن لیگ حکومت کی چھٹی ہو جائے گا۔
ہمارے لوگ 60,70 ہزار ووٹوں سے جیتے ہیں حیرانی ہے عون چودھری نے ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے، ملک کو بنانا ری پبلک بنا دیا گیا ہے، لوگ حکمرانوں پر ٹرسٹ نہیں کرتے۔ انہوں نے قاضی فائز عیسیٰ کے جاتے ہی 4 حلقے کھلتے ہی موجودہ حکومت کے گرنے کی پیشن گوئی کر ڈالی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 8فروری کو انہوں نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا، اب 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ ہوگا، پوری قوم کو کہہ رہا ہوں 8 ستمبر کو باہر نکلیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان کیلئے شرمندگی؛ عمران خان بین الاقوامی سطح پر بدنام زمانہ قرار
انہوں نے کارکنوں کو ہدایات جاری کیں کہ 8ستمبر کے جلسہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کریں، ملک میں کوئی سرمایہ کری نہیں ہورہی،معیشت ڈوب رہی ہے، حکومت قرض پر قرض لئے جا رہی ہے،آمدن نہیں ہے قرض کیسےادا ہوں گے۔
بھارت میں 70 کروڑ لوگوں نے ووٹ ڈالا کسی نے اعتراض نہیں اُٹھایا، بھارت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین تھی میں بھی پاکستان میں ای وی ایم لانا چاہتا تھا، باجوہ، الیکشن کمیشن اور پیپلز پارٹی نے نہیں آنے دی۔
اڈیالہ جیل میں گفتگو کے دوران عمران خان نے واضح کر دیا کہ انہوں نے کسی بھی روپوش رہنما کو باہر آنے کی تجویز نہیں دی کیونکہ ان کے باہر آتے ہی اٹھا لیا جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں انٹیلیجنس ایجنسیز دہشت گردی روکنے میں مصروف تھیں، آج انٹیلیجنس ایجنسیز پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہیں اس سے نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔