پاکستانی مولا جٹ بھارت پہنچ گیا
فلم کے ہدایتکار بلال لشاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعہ تصدیق کی کہ مشہور فلم لیجنڈز آف مولا جٹ دو اکتوبر کو انڈیا کے شہر پنجاب میں ریلیز ہور ہی ہے۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی شاہکار پیشکش فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کامیابی کے ریکارڈ توڑنے کے بعد اب بھارتی سینیما گھروں کی زینیت بننے کو تیار ہے۔ فلم 2 اکتوبر کو بھارتی پنجاب کے سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔
لیجنڈز آف مولا جٹ بھارتی سینما گھروں کی زینت بننے کو تیار:
فلم کے ہدایتکار بلال لشاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعہ تصدیق کی کہ مشہور فلم لیجنڈز آف مولا جٹ دو اکتوبر کو انڈیا کے شہر پنجاب میں ریلیز ہور ہی ہے۔
پاکستان میں دو سال سے فلم ریلیز ہو چکی ہے اور اسکے باوجود بھی ویک اینڈ پر ہاؤس فل ہوتا ہے۔ میں اب انتظار نہیں کرپارہا کےہمارے بھارتی پنجاب کے ناظرین بھی اس محبت کی محنت کا جادو محسوس کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ کا ری میک ہے جس میں سلطان راہی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ان کا ڈائیلاگ مولے نو مولا نہ مارے تے مولا نہ مارے تے مولا نہیں مردا آج تک زبان زد عام ہے۔
اکتوبر 2022 میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے صرف دو سال کے مختصر عرصہ میں 4 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے جو کہ ریکارڈ ہے۔
اس فلم میں فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور حمائمہ ملک جیسے اداکار اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 30 دسمبر 2022 کو بھی دی لیجنڈز آف مولا جٹ کو بھارت میں ریلیز کرنے کا پروگرام بن چکا تھا اور بھارت میں اس کی ریلیز کی منظوری بھی دی جا چکی تھی۔
تاہم ریلیز سے ایک روز قبل ہی اسے روکنے کا فیصلہ کیا گیا اور پھر غیر معینہ مدت تک اس فلم کو نشر کرنے کا فیصلہ روک لیا گیا۔ بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ فلم 10 سال بعد بھارت میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ہے۔
نتیجہ:
فنکار تو امن کے داعی ہوا کرتے ہیں؛ اس لئے بھارت کی جانب سے فلمز کی نمائش پر پابندی ایک مثبت عمل نہیں ہے۔ پاکستان میں بھارتی فلمز کو پذیرائی ملتی ہے اور بھارتی فنکاروں کو بھی سراہا جاتا ہے۔
لیکن بھارت میں نہ صرف پاکستانی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی جاتی ہے ، بلکہ پاکستانی فنکار بھی نفرت اور انتہاء پسندی کا نشانہ بنتے۔
بھارتی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ دیگر شعبوں کی طرح عوام کیلئے تفریح کے شعبے کو سیاسیت کی نظر نہ کرے۔
اس سے قبل بھارت کھیل کے میدان میں بھی کھل کر سیاست کرتی آئی ہے جس سے کرکٹ سیمت دیگر کھیل متاثر ہوئے ہیں۔



