پاکستانسیاست

جلسے سے قبل سنگجانی پولیس کی ہوٹل مالکان کو بڑی ہدایات

پی ٹی آئی کے سنگجانی کے مقام پر جلسے کیلئے انتظامات جاری ہیں۔ ایک روز قبل جلسے کا مقام تبدیل ہونے کےبعد اب تک پی ٹی آئی کو جلسے کی تیاری مکمل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ بھی کنٹینر اور دوسرے طریقوں سے پی ٹی آئی کارکنان کو جلسہ گاہ تک پہنچنے سے روکنے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہے۔
اسی حوالے سے پولیس نے سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور کیٹرنگ مالکان کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔ تھانہ سنگجانی پولیس کا ہوٹل، گیسٹ ہاؤس ، کیٹرنگ مالکان کو حکم نامہ جاری کیا گیا ہے کہ سات ستمبر سے نو ستمبر سنگجانی میں ہوٹل ، گیسٹ ہاؤس ،ریسٹورنٹ بند رہیں گے ۔ کسی بھی شخص کو رہائش ، کھانا ، یا کسی قسم کا سامان نہ دیا جائے گا ۔ تھانہ سنگجانی پولیس نے ہدایات جاری کی ہیں کہ عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کارکنان ہوشیار! جلسے میں شرکت کی سزا، 10 سال قید

صحافی شاکر محمود اعوان نے اس حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ٹرکوں میں ساؤنڈ سسٹم اور کیٹرنگ کا سامان لے جایا جاتا دیکھا جا سکتا ہے۔
صحافی شاکر محمود اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سنگجانی جلسے کے لیے اسلام آباد پنڈی سے ساونڈ سسٹم سمیت کیٹرنگ کا سامان دینے پر سخت پابندی لگا رکھی ہے۔ خیبر پختونخوا سے ٹرکوں پر تیار کر کہ ساونڈ سسٹم جلسہ گاہ منتقل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل جلسہ گاہ سے مشکوک بیگ بھی برآمد ہوا ہے۔ صحافی بشیر چوہدری کے مطابق اسلام آباد جلسہ گاہ سے ہینڈ گرنیڈ، راکٹ لانچر ، ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کی بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کی بھاری نفری کو جلسہ گاہ کے اردگرد تعینات کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button